ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘آپ چئیرمین ہیں، کل بجلی آٹھ مرتبہ گئی’ چئیرمین نیپرا کی بیوی اپنے شوہر پر برہم

لوڈشیڈنگ پر چیئرمین نیپرا سے ان کی بیوی نے شکوں کے انبار لگا دئیے، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کہتے ہیں میری بیوی نے کہا کہ کل بجلی آٹھ مرتبہ گئی، آپ چیئرمین نیپرا ہیں، اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کیا ہو رہا ہو گا۔

رات میرے سامنے بھی میرے گھر کی بجلی دو مرتبہ گئی، جو لوگ بل دیتے ہیں ان کو تو بجلی دیں۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے نیپرا میں سماعت ہوئی۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں دو لاکھ سولہ ہزار کھمبوں کی ارتھنگ کرائی۔

آئیسکوسمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں، سی ای او آئیسکو ڈاکٹرامجد کا کہنا تھا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں۔

ہماری وصولیوں کی شرح بھی سب کمپنیوں سے اچھی ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنز کی تجدید کیلئے پانچ سال کی کار کردگی دیکھیں گے۔ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں پانچ سالہ کار کر دگی رپورٹ جمع کرائیں۔

خیال رہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں