English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیٹی میں چھوٹا طیارہ عام سڑک پر آن گرا،چھ افرادہلاک

القمر

ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کی موت اسپتال لے جانے کے بعد ہوئی۔

خبر کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ مصروف سڑک پر گر کر تباہ ہوا، جس کے بعد شہریوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔

ملکی ادارہ برائے شہری ہوا بازی نے کہا کہ جہاز نے پورٹ-او-پرنس ہوائی اڈے سے دوپہر 3 بج کر 44 منٹ پر پرواز کی، جبکہ 15 منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اس نے 4 بجے الرٹ جاری کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سڑک کے درمیان طیارے کا ٹوٹا ہوا ملبہ دکھا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ حادثے کے متاثرین کی لاشیں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے