English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے کا بھاری خرچہ

القمر

حکومتی دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر اوسط یومیہ آٹھ لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا، جو پوری مدت کے دوران 98 کروڑ روپے بنتا ہے۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر پر خرچے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق سفری اخراجات 47 کروڑ روپے اور زیر استعمال ہیلی کی میٹننس پر 51 کروڑ روپے اخراجات آئے۔

سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ حکومت کی دستاویز کے مطابق عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر اوسط یومیہ آٹھ لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا۔

حکومتی دستاویز کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال دو لاکھ 75 ہزار میں پڑتا ہے۔ ٹوٹل 2 ہزار 726 گھٹنے ہیلی کاپٹر سفر پر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے