پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری دیگر سینئر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے اسٹین ہوپ ہاؤس پہنچے تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان، سینئر رہنما نوید قمر اور قمر زمان کائرہ نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی، حسن نواز، حسین نواز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے نواز شریف سے ملاقات میں انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مبارکباد دی اور وزارت عظمیٰ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں کامیابی پر بھی مبارکباد دی۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ملاقات۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال۔ میٹنگ میں سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور نوید قمر بھی موجود تھے۔ pic.twitter.com/XpQcvFa7MY
— PML(N) (@pmln_org) April 21, 2022
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات ضروری ہے، ایک بار پھر ہم نے پاکستان میں جمہوریت کو بحالی کی جانب لے جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید بنظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان میثاق جمہوریت پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کا مقصد 18ویں ترمیم کو ختم کرنا تھا، سلیکٹڈ سیٹ اپ کا ٹارگٹ جمہوریت کا خاتمہ تھا، میثاق جمہوریت کو ختم کرنا، میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا پی ٹی آئی حکومت کا مقصد تھا۔
“عمران خان کو تو ہم نے ہٹا دیا ہے مگر عمران نے جو نقصان جمہوریت، خارجہ پالیسی اور معیشیت کو پہنچایا ہے اب ہم نے ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔”
لندن: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میاں نواز شریف سے ملاقات سے قبل مقامی ہوٹل میں میڈیا ٹاک@BBhuttoZardari pic.twitter.com/Q6JyJg54wq— PPP (@MediaCellPPP) April 21, 2022
