افغانستان کے دو شہروں مزارِ شریف اور قندوز میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز ‘ کے مطابق دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں میں مزار شریف کی ایک مسجد میں مرنے والے 10 افراد بھی شامل ہیں، شیعہ مسلک کے ماننے والوں کے خلاف رواں ہفتے ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔
اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں بم دھماکوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، تاہم، شدت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ نے اس کے بعد سے کئی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
اس گروپ نے شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، متاثرین کو سہ دوکن مسجد سے ہسپتال لے جایا جانے کی دلخراش تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔
سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی، تصاویر میں ٹوٹے ہوئے شیشے دیکھے جا سکتے ہیں۔
Video: The site of the blast at the Si-Dukan mosque in Mazar-e-Sharif, Balkh.#TOLOnews pic.twitter.com/S0FojEdSeu
— TOLOnews (@TOLOnews) April 21, 2022
