ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک شمالی عراق میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف پنجہ کلید فوجی     آپریشن ایک ایسا آپریشن ہے جس کا مطلب دہشت گرد تنظیم پر آخری  کاری ضرب ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار   استنبول میں صحافیوں  سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے  18  اپریل کو شروع کیے گئے  پنجہ کلید  فوجی آپریشن کے بارے میں کہا کہ”شمالی عراق میں پنجہ کلید فوجی     آپریشن اس وقت ایک آپریشن ہے جس کا مطلب دہشت گرد تنظیم پر آخری  کاری ضرب ہے۔  دہشت گرد تنظیم اب اپنےآخری سانسوں   پر ہے  اور  خاص طور پر قندیل (تنظیم کا نام نہاد مرکزی ہیڈکوارٹر) کی ہدایات سے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اب تک پنجہ  آپریشن کلاؤ میں ہلاک ہونے  والوں کی تعداد 45 تک پہنچ چکی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایک اور شہید ہو گیا۔ ہمارے شہداء کی تعداد 3 تھی۔ لیکن تمام غاروں کو مکمل تباہ کرنے تک کاروائی کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  آپریشن تمام  تکنیکی  پہلووں کے ساتھ جاری ہے اور یہ کاروائی  اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کلین اپ آپریشن ختم نہیں ہو جاتا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ انتھک محنت سے جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے یوکرین روس مذاکرات کے سوال  کا جواب   دیتے ہوئے کہا کہ "نتیجہ مثبت ہے۔ لیکن کیا بالکل وہی ہے جو ہم چاہتے ہیں؟ ایسا نہیں ہے۔ لیکن یہ بہتر ہو جائے گا۔ ہم ناامید نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں