English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ایردوان کی محسن قارا کے ساتھ ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی عرب میں منعقدہ قرآن و اذان خوش الحانی مقابلے کی اذان کٹیگری کے فاتح ترک موذن محسن قارا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر ایردوان نے شارکشلا راوزا جامع مسجد کے امام اور خطیب محسن قارا کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے محسن قارا کو کامیابی کی مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابیوں کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ محسن قارا اس سے قبل ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کے منعقدہ مقابلہ قرآن خوانی میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے