English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریاست کو عمران خان سے ایک فتنے کی طرح نمٹنا ہوگا: مریم نواز شریف

القمر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح سے عمران خان فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کی طرح نمٹنا ہو گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ جس طرح سے عمران خان نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا، جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا،انھیں پاؤں تلے روندا، اور اب فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا۔ یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قوم یہ جان کے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے۔ اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہے کیونکہ عمران خان نے اس سے لاکھوں ڈالر غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں۔ ای سی پی پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں پر حملے اور گھیراو جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کے لیے دبائو بڑھانے کا حربہ ہے۔ کان کھول کے سن لو! تمھاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمھاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت نہ سنبھال سکا، اپنی پارٹی نہ سنبھال سکا اور باتیں سن لو! تمھارا کھیل ہمیشہ کے لیے ختم انشاء اللّہ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے