نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں ایک نا جائز آئل ریفائنری میں دھماکہ ہونے سے سو افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبائی کمشنر برائے پٹرول گڈلک اوپیا کے مطابق، جمعے کے روز ایک ناجائز آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں سو افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔
پٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر سے مالا مال نائیجیریا میں حکومتی کوششوں کے باوجود ناجائز آئل ریفائنریاں موجود ہیں جن کی وجہ سے حکومت کو یومیہ د ولاکھ بیرل خام تیل کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
اسی صوبے میں گزشتہ سال بھی ایک ناجائز آئل ریفائنری میں دھماکے سے پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
