جاپان میں کازو آئی نامی سیاحتی کشتی حادثے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ کو گزشتہ روز اطلاع ملی کہ سیاحوں کو سیر کروانے والی کشتی سمندر کی نذر ہوگئی ہے جس میں دو بچوں سمیت26 افراد سوار تھے۔
خبر کے مطابق ،کل دوپہر سوا ایک بجے رپورٹ ملنے کے بعد جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
کوسٹ گارڈز نے تلاش کے لیے موقع پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیجے جس کے بعد دس افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اس جہاز میں 22 مسافر، دو بچے اور دو عملے کے افراد سوار تھے۔
جہاز کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس جہاز میں 65 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔
