English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان میں کشتی ڈوب گئی 60 افراد سوار تھے

القمر

لبنان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے تاہم 40 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

لبنانی صلیب احمر کے مطابق، جب کشتی شمالی بندرگاہی شہر طرابلس کے قریب  ڈوبی تو اس پر تقریباً 60 افراد سوار تھے۔

متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ لبنان اپنی جدید تاریخ کے بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔

سن 2019 میں معاشی بحران شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں لوگ کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے