ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کونگو میں ایبولا پھر سر اٹھانے لگا،ایک شخص ہلاک

 جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی صوبے ایکویٹور میں ایبولا کے ایک نئے کیس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

طبی حکام کے مطابق اس بیماری میں مبتلا اکتیس سالہ شخص وفات پا گیا ہے۔

 وزیر  صحت  ژاں جیک بونگانی  کا کہنا ہےکہ مریض میں اس ماہ کے شروع میں علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں لیکن ایک ہفتے تک وہ علاج کے لیے نہیں گیا۔

مقامی حکام اور عالمی ادارہ صحت کا عملہ متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے افر اد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں اس ملک کے مشرق میں ایبولا پھیلنے سے تقریباً 2300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں