ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کے صدارتی انتخابات،ماکروں کی جیت کا امکان

فرانسیسی صدارتی انتخابات  کےلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔

خبر کےمطابق،48.7 ملین ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

فرانس بھر میں 70000 پولنگ  اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی مدمقابل امیدوار جان ماری لیپن کی کامیابی پر فرانس میں خانہ جنگی کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔

 ابتدائی جائزوں کے مطابق موجودہ صدر امانویل ماکروں کو انتہائی دائیں بازو کی اور مہاجرین مخالف خاتون رہنما مارین لے پین پر سبقت حاصل ہے۔

سیاسی ماہرین بھی ماکروں کو پسندیدہ امیدوار قرار دے رہے ہیں۔

لے پین اگر جیت جاتی ہیں تو وہ جدید فرانس کی پہلی انتہائی دائیں بازو کی رہنما اور پہلی خاتون صدر بن جائیں گی۔

دوسری جانب ماکروں گزشتہ دو دہائیوں میں دوبارہ انتخاب جیتنے والے پہلے فرانسیسی صدر ہوں گے۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں