وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ’امر بالمعروف ‘ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا، میں نےکہا تھا کہ عمران خان خودکی معروف سے مناسبت جب کہ مخالفین کے لیے منکر کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ان کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیے، سفیدجھوٹ بولاگیا کہ خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پرکوئی بات کی ہے۔
مفتاح اسماعیل کی اپنے بیان پر وضاحت۔
عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا اور ان کے سابق وزراء نے میرے اوپر حملے کئے اور سفید جھوٹ بولا کہ خدا ناخواستہ/معاذاللہ میں نے قرآن کی کسی آیت پر بات کی۔ pic.twitter.com/TpozmHY3lQ— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) April 25, 2022
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کا سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے ، قرآن ہم سب کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
عمران خان تو سیاست کے لئے مذہب کا استعمال کر ہی رہے تھے مگر اب ان کے وزراء بھی اس روش پر چل پڑے ہیں۔ اور بے جا مذہب استعمال کرنے کے لئے ان کو جھوٹ کا سہارا بھی لینا پڑ رہا ہے https://t.co/Rmq3feMPoZ
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) April 24, 2022
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نےگزشتہ دنوں امریکا میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی تحریک میں قرآنی اصطلاح ’امر بالمعروف‘ کا استعمال ایسے کیا جیسے وہ اچھائی ہیں اور ہم بُرائی ہیں۔
