روس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے چالیس جرمن سفارت کاروں کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ۔
روسی امور خارجہ کے مطابق،روس میں متعین جرمن سفارت و قونصل خانوں میں کام کرنے والے چالیس جر من سفارتکاروں کوناپسندیدہ شخصیات قرار دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جر من سفیر گیزا آندریاسوان گئیر کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ پیش کیا گیا ۔
