ترکی میں ہینڈ بال میں 2021-2022 سیزن کے چیمپئن کا تعین ہو گیا ہے۔
23ویں ہفتے میں، لیڈر بیشکتاش نے لیگ رنر اپ بے کوز بلدیہ ٹیم کی میزبانی کی۔
اہم فائٹ میں پہلا ہاف مہمانوں کی برتری کے ساتھ 15-13 سے گزرا۔
بیشکتاش دوسرے ہاف میں زیادہ مؤثر طریقے سے کھیلا اور یہ میچ 31-28 سے جیت لیا۔، میچ کا آخری حصہ بڑا سنسنی خیز ثابت ہوا۔
لگاتار 11 بار چیمپئن شپ جیتنے کے بعد بیشکتاش جو گزشتہ سیزن میں Spor Toto لیگ میں پیچھے چلا گیا تھا نے امسال اپنا ٹائٹل دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
