وزیراعظم آفس نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں صحافیوں کو ساتھ لیجانے کی خبروں کی تردید کردی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران کوئی صحافی بھی ان کے ہمراہ نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔
The Prime Minister will not be accompanied by any journalist during his visit to Saudi Arabia. The news circulating on social media in this regard is totally fake, and misleading.
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 26, 2022
اس سے قبل حسن نواز کے حوالے سے بھی خبریں چلائی گئی تھیں کہ انہیں بھی سرکاری خرچ پر سعودی عرب بلایا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وہ جدہ میں پہلے سے اپنے گھر میں موجود ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسین نواز نے نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
ایک جھوٹے چینل نے میری تصویر لگا کر یہ خبر چلائی ہے۔ میں جدہ اپنے گھر جو حرم پاک سے ایک گھنٹے کی دوری پر ہے میں پہلے ہی سے موجود ہوں۔ اپنے ذاتی اخراجات پر یہاں آیا ہوں۔نہ تو پہلے کبھی سفارتخانے سے کوئی سہولت حاصل کی نہ اب کروں گا۔ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔ pic.twitter.com/bubYqDhKEg
— Hussain Nawaz Sharif (@Hussain_NSharif) April 25, 2022
ٹوئٹ میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی اخراجات پر جدہ آئے ہیں، انہوں نے نہ پہلےکبھی سفارتخانے سے سہولت حاصل کی اور نہ اب کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے 3 روزہ دورہ سعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں اور ابتدائی فہرست کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سمیت کُل 53 ارکان شامل ہوں گے۔