ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اور بوسنیا ہرزیگوینا کے تعلقات بڑے دیرینہ اور مضبوط ہیں، ترک اسپیکرِ اسمبلی

ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفی شنتوپ  کا کہنا ہے کہ ترکی، بوسنیا ہرزیگوینیا   اور  تمام تر بلقانی خطے  میں امن و استحکام  کو بڑی اہمیت دیتا  ہے ، اس عمل کی حمایت کرتا ہے اور اس کے تسلسل کے لیے ہر ممکنہ کوششوں میں مصروف ہے۔

سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر بوسنیا اور ہرزیگووینا میں موجود  جناب شنتوپ  نے کہا کہ ترکی کے بلقان کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں اور یہ تعلقات خطے کے امن و استحکام کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں بسنے والے 85 ملین لوگوں کے دلوں میں بوسنیا اور بوسنیائیوں کا الگ مقام ہے۔’’ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘

مصطفیٰ شنتوپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "اس سے ظاہر ہوا ہے کہ دنیا میں جنگیں، تنازعات اور طاقت کا استعمال حملہ آور سمیت  کسی بھی ملک کو فائدہ نہیں پہنچاتا،  انسانوں کو ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘

دنیا بالخصوص یورپ اور بلقان کو امن، استحکام کے ماحول میں  اور جنگوں سے دور رکھنے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے اسپیکر نے بتایا کہ "یوکرین کےموجودہ بحران سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام ممالک کے لیے سلامتی اور امن کے قیام کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں