English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان: قبائل کے درمیان جھڑپیں، 170 افراد ہلاک

القمر

سوڈان کے علاقے مغربی دارفور میں دو قبائل کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً 170 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنینہ شہر کے علاقے کرینک میں 24 اپریل کو افریقہ اور عرب النسل قبائل کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں 170 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

جھڑپیں کل بعد دوپہر کرینک کے جوار کی آبادیوں میں بھی پھیل گئیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے ہزاروں مکین اطراف کے شہروں کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دارفور کے مہاجرین جنرل کوآرڈینیشن کے ترجمان ایڈم ریگال نے کہا ہے کہ اتوار کے روز مسلح حملہ آوروں کے کرینک پر حملے میں 164 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور تشدد کے فوری خاتمے اور شفاف تحقیقات کے آغاز کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے