ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلطنت عمان کی کوششوں سے اماراتی جہاز کا عملہ رہا کر دیا گیا: حوثی ملیشیا

یمن میں سرگرم ایرانی نواز حوثی ملیشیا نے تین ماہ قبل متحدہ عرب امارات کے مال بردار بحری جہاز کے عملے کو رہا کر دیا ہے۔

حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنی ٹویٹ  میں بتایا کہ یمنی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے اماراتی مال بردار جہاز”روابی” کے عملے کو سلطنت عمان کی کوششوں سے رہا کروا لیا گیا ہے۔

عبدالسلام  نے بتایا کہ  ہم نے مشکوک سرگرمیوں کے شبے میں  ایک برطانوی شہری کو حراست میں لے رکھا ہےالبتہ اسے کہاں رکھا گیا ہے ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے ۔

اس حوالے سے اماراتی اور عمانی حکام نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ  تین جنوری کو ہماری سمندری حدود میں بلا اجازت داخل ہونے والے اماراتی مال بردار بحری جہاز پر قبضہ کیا گیا تھا جس پر اسلحہ لدا ہوا تھا۔

 واضح رہے کہ یمنی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحادی گروپ نے ایرانی نواز حوثیوں کے مغربی یمن میں واقع حدیدہ کی بندرگاہ  کے قریب طبی سازو سامان لے جانے والے  مال بردار بحری جہاز پر قبضے کا الزام لگایا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں