English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا سرعت سے جوہری قوت حاصل کرنے کا اعلان

القمر

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ وہ اپنی جوہری قوت کو "زیادہ سے زیادہ سرعت ” سے تیار کریں گے۔

شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی (کے سی این اے) کی خبر کے مطابق کم نے ان خیالات کا اظہار  شمالی کوریا کی فوج کے قیام کی 90 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقدہ فوجی تقریب  کے موقع پر کیا۔

اس تقریب میں جہاں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی گئی اپنی تقریر میں کم نے کہا کہ ان کا ملک اپنی جوہری قوتوں کو "زیادہ سے زیادہ رسرعت ” سے تیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری قوتوں کا بنیادی مشن ڈیٹرنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہماری سرزمین پر کوئی ناخوشگوار صورت حال پیدا ہوتی ہے تو ہماری جوہری قوتوں کو کسی ایک مشن تک محدود نہیں  رہے گی ۔ اگر کوئی طاقت ہمارے بنیادی مفادات میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو ہماری جوہری قوتوں کے پاس اپنا دوسرا مشن پورا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

کے سی این اے کی خبر  کے مطابق   شمالی کوریا کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ 17  کو بھی پریڈ  میں جگہ دی گئی ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کی  سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق پریڈ میں تقریباً 20,000 فوجی اور 250 سے زیادہ فوجی ساز و سامان شامل  تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے