ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی شام پر بمباری، 9 افراد ہلاک

دمشق: اسرائیلی طیاروں نے شامی فوج پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شدید بمباری کی جس میں ایک اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا جب کہ 5 شامی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

شامی فوجیوں کے علاوہ 4 دیگر افراد بھی فضائی حملے میں مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایران کی حمایت یافتہ عسکری جماعت کے جنگجو تھے۔

ادھر شام میں خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام پر اسرائیل کا یہ حملہ رواں برس کا مہلک ترین حملہ تھا جس میں ایرانی فوج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب شامی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے قبل 14 اپریل کو بھی دمشق کے قریب اسرائیل نے فضائی حملہ کیا تھا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی شام پر بمباری، 9 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں