فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو سرژی شہر کی سبزی منڈی کے دورے کے دوران ٹماٹروں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔
BFMTV کے اتارے گئے مناظر کے مطابق سرژی سبزی منڈی کے دورے کے دوران، 3 روز قبل دوبارہ صدر منتخب ہونے والے، ماکرون پر ٹماٹر پھینکے گے۔
ٹماٹر حملے کے وقت ماکرون کے اطراف میں عوام اور حفاظتی دستہ موجود تھا۔
ٹماٹر دو افراد کو لگے جن میں سے ایک ماکرون کا حفاظتی گارڈ تھا۔
حفاظتی عملے نے ماکرون کے اطراف میں دائرہ تنگ کر دیا اور سر پر چھتری کھول دی۔
ماکرون نے شہر کا دورہ جاری رکھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی لیون میں ایک میلے کے دورے کے دوران ماکرون پر انڈا پھینکا گیا تھا
