ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: 237 سیاحوں کے ساتھ 'سی برن اینکور' کروز بودرم پہنچ گیا

"سی برن اینکور” نامی سیاحتی بحری جہاز کے ساتھ 237 سیاح ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل بودرم پہنچے ہیں۔

اطلاع کے مطابق بودرم کی کروز پورٹ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے باہاما کے پرچم بردار اس 179 میٹر طویل بحری جہاز پر زیادہ تر امریکی اور برطانوی الاصل 237 سیاح اور 443 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔

کسٹم کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد سیاحوں نے شہر کے تاریخی مقامات کی سیر کی، ساحلی ریستورانوں میں کھانا کھایا اور بودرم کے بازار سے خریداری کی۔

جہاز ترکی کی چشمہ بندرگاہ سے بودرم آیا ہے اور ٹوئر کے اگلے مرحلے میں روڈوس جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں