English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی ڈرون کمپنی نے روس میں اپنی سرگرمیاں روک دیں

القمر

ڈرون بنانے والی چینی کمپنی ڈی جے آئی ٹیکنالوجی نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین میں کاروبار کو عارضی طور پر معطل کر رہی ہے۔

یہ پہلی بڑی چینی کمپنی ہے جس نےروس کو فروری میں ہمسایہ ملک یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد فروخت روک دی ہے۔

خبر کے مطابق نجی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اندرونی طور پر مختلف دائرہ اختیار میں تعمیل کے تقاضوں کا از سر نو جائزہ لے رہی ہے اور اس جائزے کو مکمل کرنے تک وہ روس اور یوکرین میں تمام کاروباری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دے گی۔

اگرچہ مغربی کمپنیاں یوکرین پر روسی حملے پر احتجاجاً روس سے نکل چکی ہیں مگر بہت سی چینی کمپنیاں اب بھی روس میں موجود ہیں۔

روس میں کام کرنے والی چینی کمپنیاں بیجنگ کے جنگ کے معاملے پر اس موقف کی پیروی کرتی دکھائی دیتی ہیں جس کے تحت ماسکو پر تنقید کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے