English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی بینک نے سری لنکا کے لئے امداد کی منظوری دے دی

القمر

سری لنکا نے کہا ہے کہ بنیادی ضروریات کی دستیابی میں تعاون کے لئے عالمی بینک سری لنکا کو 600 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق سری لنکا صدارتی دفتر میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” عالمی بینک نے سری لنکا میں درپیش اقتصادی بحران کے خلاف جدوجہد کے لئے 600 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے”۔

بیان کے مطابق مذکورہ امداد کا 400 ملین ڈالر پر مشتمل حصہ "مختصر مدت ” میں فراہم کیا جائے گا۔ عالمی بینک نے ملک میں جاری اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لئے امداد جاری رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر خزانہ علی صابری ایشیاء ترقیاتی بینک سے بھی امداد طلب کریں گے۔

واضح رہے کہ اقتصادی بحران کے پنجے میں جکڑے ہوئے ملک سری لنکا نے 12 اپریل کو ڈیفالٹ میں گرنے کا اعلان کیا تھا۔

جنوبی ایشیاء  کا 21 ملین آبادی والا جزیرہ ملک ‘سری لنکا’ 1948 سے لے کر اب تک کے بُرے ترین اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے