English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شب قدر کا خصوصی پروگرام "آیا صوفیہ" میں منعقد کیا گیا

القمر

استنبول میں شب قدر  کی مناسبت سے آیا صوفیہ جامع مسجد کبیرہ میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا ۔

 ملک کی مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے نمازوں اورخصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا ۔

عوام کی اکثریت نے اس شب مقدسہ کے احترام میں مساجد میں صفیں ترتیب دیں اور عبادت گزاری میں مشغول رہے۔

 ترک مذہبی امور نے شب قدر کی مناسبت سے آیا صوفیہ میں مٹھائیاں ،عرق گلاب اور بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کیں۔

یہ خصوصی پروگرام رات بھر جاری رہا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے