English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معارف وقف، بین الاقوامی تعلیم میں، ترکی کا مارکہ اور فخر ہے: چاوش اولو

القمر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کا معارف وقف دنیا کے سب سے بڑے 5 ویں تعلیمی ادارے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

چاوش اولو نے، کولمبیا کے سرکاری دورے کے دوران  دارالحکومت بوگوٹا میں، معارف وقف کی نمائندہ عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے شروع ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ کولمبیا ان کے لاطینی امریکہ کے سرکاری ٹوئر کا چھٹا ملک ہے۔ ہم نے میزبان وزیر خارجہ مارتا لوسیا کے ساتھ اہم مذاکرات کئے۔ علاوہ ازیں ہم نے، کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک کی زیرِ صدارت، متعلقہ وزراء کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی موضوعات پر بھی غور کیا۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ترکی کا معارف وقف 67 ممالک میں مختلف سطحوں پر کارکردگی دکھا رہا ہے۔ ہمارا وقف اس وقت دنیا کے پانچویں سب سے بڑے تعلیمی ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سفارتی نیٹ ورک اور مشنوں کی تعداد کے حوالے سے بھی بحیثیت ترکی ہم دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہیں۔ معارف وقف بین الاقوامی تعلیم میں ترکی کا مارکہ اور فخر ہے”۔

معارف وقف کے کولمبیا میں ابھی سے اہم کام کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ "معارف، اس وقت وقف کولمبیا کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں سے نکوئینل اور ایکسٹریناڈو یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون شروع کر چکا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے