English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی طرف سے جاپان کو پیغام: ہمارے باہمی تعلقات دوراہے پر آ گئے ہیں

القمر

چین کے ٹوکیو کے لئے سفیر ‘کونگ شوآنیو’ نے کہا ہے کہ جاپان نے چین کے ساتھ رقیب یا پھر دشمن جیسا سلوک جاری رکھا تو باہمی تعلقات خراب ہو جائیں گے۔

سفیر کونگ نے جاپان۔ چین انویسٹمینٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے "جاپان۔ چین بحالی تعلقات کی 50 ویں سالانہ یاد” کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں 100 سے زائد جاپانی انٹرپرائزروں سے آن لائن خطاب کیا۔

خطاب میں کونگ نے کہا ہے کہ چین کے معاملے میں جاپان حکومت کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات نے بیجنگ کو مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اگر جاپان میں بعض افراد تنگ جیوپولیٹک ویژن اور سرد جنگ کیمپوں کے درمیان جھڑپ کی ذہنیت رکھتے ہیں تو وہ یقیناً چین کو پسند نہیں کریں گے بلکہ ناپسندیدگی ایک طرف وہ چین کو ایک خطرے یہاں تک کہ ایک دشمن کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو آئیڈیل درجے سے دُور قرار دیتے ہوئے کونگ نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ایک ایسے دوراہے پر ہیں کہ جہاں ہم یا تو آگے بڑھیں گے یا پھر پیچھے ہٹ جائیں گے۔

سفیر کونگ شوآنیو نے جاپان اور چین کے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو ایک دوسرے سے منسلک اور باہم متحد قرار دیا اور کاروباری دنیا سے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بحال کرنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے