وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جو ان کا بحیثیت وزیراعظم پہلا غیرملکی دورہ ہے۔
مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان السعود اور اعلیٰ سعودی عہدیداروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور خالد مقبول صدیقی بھی سرکاری دورے پر وزیر اعظم کے ہمراہ گئے ہیں۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ اعلی سطحی سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نےاعلی سعودی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔#PMShehbazInKSA pic.twitter.com/FpS9Cn7dMc
— Prime Minister’s Office (@PMO_PK) April 28, 2022
روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ’بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید اور اعادہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے دورے پر جا رہا ہوں۔
وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کا سب سے اچھا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ سعودی قیادت کے ساتھ کثیر الجہتی مذاکرات کروں گا‘۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ تین روزہ دورہ 28 سے 30 اپریل تک ہوگا جو کہ ان کا وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد پہلا غیرملکی دورہ ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وفاقی کابینہ کے کچھ اہم وزرا بھی شامل ہیں۔
بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری جیسے تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک خطے اور بین الاقوامی مسائل پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز کے دورہ سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف تین روزہ دورے (28-30 اپریل، 2022) پر سعودیہ عرب روانہ.
وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ. pic.twitter.com/SkTbn1oJzK— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 28, 2022