سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں جتھے کے ہمراہ سیاسی نعرے لگوانے اور مسجد نبوی کی توہین کے الزام میں عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کو تین دیگر دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جب اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کیلئے پہنچے تو اس موقع پر وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو گیا، ان لوگوں نے اس مقدس ترین جگہ کا بھی خیال نہیں رکھا اور سیاسی نعرہ بازی کی۔
حکومتی وفد کی مسجد نبوی آمد: حکومت کے خلاف نعرے لگ گئے۔ pic.twitter.com/bd3lDRmAXF
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) April 28, 2022
وہاں موجود لوگوں نے طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفد میں شامل خواتین جن میں مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں کے ساتھ بدسلوکی کی اور نعرہ بازی کیساتھ ساتھ اس موقع کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عقل اور شعور رکھنے والے پاکستانیوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے، اس میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
میں اس شخص کا نام اس پاک زمین پر نہیں لوں گی، اس نے معاشرے کی تباہی کی. جن لوگوں نے یہ کیا، ان کے لئے ہدایت کی دعا کی، انفارمیشن منسٹر، مریم اورنگزیب کا مسجد نبوی واقعہ کے بعد بیان pic.twitter.com/qUKoQI5qmJ
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) April 28, 2022
اب سعودی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس میں عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو شامل تھے، جن کو تین دیگر دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔