ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے اور میری اہلیہ کو فیک نیوز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو ”فیک نیوز“ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فیک نیوز یقیناً ایک بڑا مسئلہ ہے، بطور جماعت ہمیشہ سے افواہ سازی اور فیک نیوز کے انسداد کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور آگے بھی اسے جاری رکھیں گے۔

عمران خان نے یہ بات کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اعلیٰ سطح وفد کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی میں میری ذات کو جھوٹی خبروں اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار اہلِ صحافت کو حاصل ہے۔ پی ٹی آئی آزاد و ذمہ دار میڈیا کی افزائش و نمو کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

صدر سی پی این ای کاظم خان نے اس موقع پر کہا کہ فیک نیوز اور آزادی اظہار دو الگ چیزیں ہیں۔ میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے۔

سی پی این ای کے وفد کی جانب سے جعلی اطلاعات کے انسداد و تدارک کیلئے تعاون کی درخواست کی گئی جس پر عمران خان نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں