ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: روسی فوج کا جانی نقصان 22 ہزار 800 فوجی ہے

یوکرین جنرل اسٹاف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ میں روس مسلح افواج کا نقصان تقریباً 22 ہزار 800 فوجی، 187 طیارے، 155 ہیلی کاپٹر اور 970 ٹینک ہے۔

روسی فوج کے 24 فروری تا 28 اپریل تک کے نقصان کے بارے میں جاری کردہ بیان میں یوکرین جنرل اسٹاف نے حالیہ 24 گھنٹوں میں روس کے مزید 400 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق روسی فوج کے کُل 22 ہزار 800 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور 187 جنگی جہازوں، 155 ہیلی کاپٹروں، 970 ٹینکوں، 2 ہزار 389 بکتر بند گاڑیوں، 431 توپوں، 151 راکٹ لانچر سسٹموں اور 71 مارٹر ڈیفنس سسٹموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

روس فوج 1688 گاڑیوں، 8 بحری جہازوں اور ہلکے ٹینکوں، 76 پیٹرول گاڑیوں اور 215 ڈرون طیاروں سے بھی محروم ہو چکی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں