ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلون مسک کا نے ٹوئٹر کے بعد مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کو خریدنے کا ارادہ

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حقیقت پسندانہ طور پر کوکا کولا کمپنی کی مالیت اس وقت 284 ارب ڈالر ہے جبکہ مسک کی خالص مالیت اس وقت 253 ارب ڈالر تک محدود ہے۔

ٹریڈنگ کمپنی فنٹ فٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹویٹ پر انہیں طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوکا کولا کمپنی خریدنے کے لیے بہت غریب ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے فی شیئر 54.20 ڈالر رقم ادا کریں گے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں