ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موبائل فونز الزائمر کے موجب بن سکتے ہیں، تحقیق

اس بات کا تعین ہوا ہے  کہ موبائل فون اور وائرلیس کنکشن وائی فائی ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والی تابکاری الزائمر کے کیسز میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں، واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر مارٹن ایل پال نے جریدے "کرنٹ الزائمر ریسرچ” میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ انہیں سیل فونز اور اسی طرح کی وائرلیس ٹیکنالوجی کی مصنوعات کے درمیان آغازِ الزائمر کے  حوالے سے ایک نیا ربط ملا ہے۔

پال نے کہا کہ تابکاری کے اثرات دماغ میں انٹرا سیلولر کیلشیم کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، جو الزائمر کو متحرک کر سکتا ہے، جس سے  "الزائمر کی بیماری جیسا ڈراؤنا خواب بہت کم عمری میں ہی  وقوع پذیر ہو سکتا  ہے۔”

محققین نے خبردار کیا ہے کہ جو نوجوان ہر روز کئی گھنٹوں تک مسلسل سیل فون اور وائی فائی کی تابکاری کے سامنے رہتے ہیں انہیں ’ڈیجیٹل ڈیمنشیا‘ کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تحقیقی ادارے نے یہ معلومات بھی شیئر کی ہیں کہ تابکاری سے متاثر ہونے والے ملازمین کو الزائمر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں