English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے سپر سونک  براہموس بحری جہاز  شکن کروز میزائل  کا بھی تجربہ کر لیا

القمر

بھارت نے سپر سانک  براہموس بحری جہاز  شکن کروز میزائل  کا تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اندامان اور نیکو بار جزائر کے  ہیڈکوارٹر  نے اپنے اعلامیہ   میں کہا ہے کہ  بھارتی بحری بیڑے اور اے این سی نے 27 اپریل کو  براہموس کروز میزائل کا  کامیاب تجربہ کرتے ہوئے جنگ کے لیے تیارہونے کا  ایک بار پھر  ثبوت پیش کیا ہے۔

ہیڈ کوارٹر نے   براہموس میزائل کے سمندر میں اپنے  ہدف کو نشانہ بنانے  کے مناظر بھی   شیئر کیے  ہیں۔

برہموس میزائل جس کا نام ہندوستان کے دریائے برہم پترا اور روس کے دریائے ماسکو کے نام پر رکھا گیا ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے 24 مارچ کو اعلان کیا تھا  کہ اس نے جوہری صلاحیت، زمین سے زمین  پر مار کرنے والے سپرسونک برہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

برہموس سپرسونک کروز میزائل آبدوزوں، بحری جہازوں، ہوائی جہاز یا زمین سے داغے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے