English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان، نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا

القمر

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے ان کے  عہدے کا  حلف لے لیا۔

 حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

حمزہ شہبازشریف کے فیملی ممبرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ حمزہ شہباز اور نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز ایک ہی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔ اس موقع پر   مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بزی بھی کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ  وزیراعلیٰ کا عہدہ عوام کی حقیقی خدمت کیلئے وقف رہے گا، وزارت اعلیٰ کو منصب نہیں سمجھتا، اس عہدے کوعوام کی فلاح کیلئے استعمال کروں گا،  عوام کے مسائل کا پورا احساس ہے، میرا پل پل عوام کے مسائل کے حل کیلئے صرف ہوگا۔

سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے حمزہ شہبازکابطور وزیراعلی پنجاب حلف اٹھانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا  تھا جس کے بعد سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو کام سے روک دیاگیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے