افغان دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کیے گئے بم حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
طالبان کی عبوری حکومت کے کابل پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زدران نے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کابل کے سہ راہی علاؤالدین ضلع کی ایک مسجد پر نماز جمعہ کے بعد بم حملہ کیا گیا۔
زدران نے بتایا کہ حملے میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، 30 افراد زخمی ہوئے، اور سیکورٹی فورسز مجرم یا مجرمین کو پکڑنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔
طالبان کے ارکان نے مسجد کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔
ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
