ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن لوٹ آئے

صدر رجب طیب ایردوان سعودی عرب کے دورے کے  بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ایردوان جدہ سے ایک خصوصی طیارے "TUR” کے ذریعے  ترکی کے وقت کے مطابق شب 2 بجے استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر پہنچے۔

خاتون اول امینہ  ایردوان، وزیر انصاف بیکر بوزداع، وزیر خزانہ نورالدین نباتی، وزیر داخلہ سلیمان سویلو، وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے، وزیر فاع خلوصی  آکار، وزیر صحت فخرالدین کوجا، وزیر تجارت مہمت موش،  آک پارٹی کے ڈپٹی   چیئر مین بن علی یلدرم،قومی خفیہ سروس کے سربراہ حقان فیدان  اور دیگر حکام  بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

ایردوان جمعرات کو سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سعودی عرب  تشریف لے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں