ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں، پٹیالا میں کرفیو نافذ

بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالا میں سکھوں کے الگ وطن خالصتان کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملوں اور جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہرپٹیالا میں خالصتان کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹیالا میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی۔

خالصتان کے حامیوں نے نے تلواریں ہاتھ میں لے خالصتان زندہ باد اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے بھی لگائے۔

ہندو انتہا پسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے میں شریک افراد کے گھروں پر حملے کرنے اور انہیں جلانے کی دھمکی دے دی۔ ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے پٹیالا میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اور پولیس سے خالصتان کے حامیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سکھ بھارت سے آزادی اور اپنے علیحدہ ملک خالصتان کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ برطانیہ میں سکھ برادری ایک ریفرینڈم کے ذریعے خالصتان کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں