ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ: ائیرپورٹ روڈ پر کسٹمز کے دفتر میں دھماکا

کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر کسٹمز کے دفتر میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تمام علاقہ سیل کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چلا۔ اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں