پاکستان کےوزیراعظم شہباز شریف منصب سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کر کے وطن پہنچ گئے ہیں۔
سعودی عرب سے واپسی پر شہباز شریف نے اماراتی مسلح افواج کے سربراہ اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان سےملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تو وزیر انصاف نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے اماراتی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اورابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات کی اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔
شیخ محمد زید بن النہیان نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔
بلاول بھٹو، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی ، خالدمقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی اس ملاقات میں موجود تھے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی موجوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنا قلمدان سنبھالنے کے بعد گزشتہ دنوں سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا۔
