خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بڑی آتشزدگی کے سبب تروجبہ آئل ڈپو میں کھڑے 20 آئل ٹینکرز جل گئے۔
خبر کے مطابق پولیس اور امدادی حکام نے کہا کہ آگ گزشتہ دوپہر 3 بجے لگی جس پر رات گئے تک قابو پایا گیا۔
تاہم ،پولیس اور امدادی حکام نے آگ لگنے کی وجوہات کی بارے میں نہیں بتایا، واقعے کی ایک آن لائن وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈپو کے احاطے میں متعدد ٹینکرز کھڑے تھے جن میں سے چند آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
واقعے کی ایک اور وڈیو میں لوگوں کو باہر بھاگتے اور آئل ڈپو سے آگ کے شعلے بھڑکتے اور دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔
امدادی حکام نے کہا کہ آگ بجھانے والی کم از کم 20 گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا جبکہ چارسدہ، مردان اور پشاور سے بھی آگ بجھانے والی گاڑیاں طلب کی گئیں۔
واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
