عراق کے صوبہ صلاح الدین میں کل شروع ہونے والے شدید ریتلے طوفان نے 216 افراد کو متاثر کیا ہے۔
ریت کا طوفان دارالحکومت بغداد اور جنوبی صوبوں سمیت ملک کے متعدد حصوں میں دیکھنے میں آیا ہے۔
صلاح الدین سرکاری ہسپتال سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق بیسیوں افراد کو سانس میں دشواری اور دم گھٹنے کی تکلیف کے ساتھ ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق صوبائی مرکز اور اطراف کے دیہات سے کُل 216 افراد ریت کے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔ مذکورہ افراد کی اکثریت کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔