ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عید الفطر کی مناسبت سے سوشل میڈیا سے پیغام جاری کیا ہے۔
ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ” بحیثیت ملت ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ ایک اور عید الفطر نصیب کرنے پر میں رب العزت کا شکر گزار ہوں۔ میں اپنی ملت، وطن سے باہر مقیم اپنے شہریوں، تمام ترک االنسل بھائیوں اور تمام عالمِ اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔
خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے بھی عیدا لفطر کی مناسبت سے سوشل میڈیا سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "میں آپ سب کے لئے، اپنے اہل و اعیال، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کے ساتھ، ایک پُر مسرت عید گزارنے کی متمنی ہوں اور تمام عالمِ اسلام اور ترک ملت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں”۔