ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں دہشتگردوں کا میزائل حملہ،1 ترک فوجی شہید

 شام میں شا خ زیتون آپریشن کے حامل علاقے میں دہشت گردوں کے میزائل حملے میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ۔

اس حملے کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جوابی کاروائی کی گئی  جس کے دوران پی کےکے کے چوبیس دہشتگر مارے گئے۔

ترک امور دفاع کےمطابق  شاخ زیتون آپریشن کے حامل علاقے پر بھی دہشتگردوں کے میزائل حملے میں ایک ترک فوجی شدید زخمی ہو گیا تھا جو کہ اسپتال جاتے پوئے جام شہادت نوش کر گیا ۔

حملے کے بعد دہشتگردوں کے متعین کردہ  ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے چوبیس دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں