English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین، روس اورتھوڈوکس کلیسا کے، پیٹرک پر پابندیوں کی تیاریوں میں

القمر

یورپی یونین، روس کے یوکرین پر حملوں کی حمایت کی وجہ سے، روس اورتھوڈوکس کلیسیا کے سربراہ پیٹرک کیریل کو پابندیوں کی فہرست میں داخل کرنے کی تیاریوں میں ہے۔

یورپی یونین کے، روس کے خلاف تیار کردہ، پابندیوں کے چھٹے پیکیج میں پیٹرک کیریل کو بھی شامل کرنے سے متعلق معلومات ذرائع ابلاغ کے ہاتھ لگ گئی ہیں۔ یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس کے تیار کردہ پابندیوں کے متن میں، پیٹرک کیریل کو روس کے یوکرین پر حملوں کے سرفہرست حمایتیوں میں دِکھایا گیا ہے۔

پابندیوں کے متن میں پیٹرک کیریل کو صدر پوتن کے، یوکرین سے متعلقہ، بیانات کو تقویت دینے والا ایک اہم کردار قرار دیا گیا اور عبادتوں کے دوران کیریل کے خطابات کو اس کی مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرک کیریل کو ایک طویل عرصے پوتن کے اہم حمایتیوں میں شامل کیا جا رہا ہے ۔

یورپی یونین کے چھٹے پابندی پیکیج میں روس سے پیٹرول کی برآمدات کو ممنوع قرار دینے، سبیر بینک سمیت بعض بینکوں کو سووفٹ سسٹم سے خارج کرنے اور بعض روسی ذرائع ابلاغ پر پابندیاں لگانے جیسی تدابیر شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے