سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ جس وقت مسجد نبویﷺ کا واقعہ پیش آیا رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق وہاں موجود نہیں تھے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ شیخ راشد شفیق اس واقعے میں ملوث نہیں ہیں۔
انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی یہ بات ثابت کردے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کے دوران راشد شفیق وہاں موجود تھے تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ میرے دوست ہیں لیکن میں نے ان سے اپنے بھتیجے کی حمایت کے لیے نہیں کہا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 5, 2022
