چین نے مشاہداتی مواصلاتی نیٹ ورک میں شامل آٹھ عدد سیارے خلا میں روانہ کر دیئے۔
ژین ہوا ایجنسی کے مطابق، ایک عدد ژیلین ون کوان فو اور سات عدد ژیلین ون گاوفن تھری ڈی نامی مواصلاتی سیاارے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے شان شی صوبے میں واقع تایویان خلائی مرکز سے روانہ کیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ سیارے کامیابی کے ساتھ اپنے محور تک پہنچ گئے ہیں جن کے بعد خلائی سفر پر چین کے روانہ کیے گئے سیاروں کی تعداد 418 ہو گئی ہے۔
چین نے گاو فن سیاروں کی پہلی بار تیاری سال 2010 شروع کی تھِ جس کا مقصد زیادہ صاف اور واضح طو رپر خلا سے دنیا کا مشاہدہ کرنا تھا۔
اس سلسلے کا پہلا سیارہ سال 2013 میں بھیجا گیا تھا۔
