نائیجیریا کے جنوبی صوبے ایمو میں ‘ بیافرا کے مقامی عوام’ IPOB نامی دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوجی ترجمان اونیما نواچکوو نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ حملے کے بعد فوج نے IPOB کے خلاف آپریشن شروع کروا دیا ہے۔
نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے واقعے سے متعلق تحریری بیان میں حملے کی مذمت کی اور دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد میں کمیونٹی لیڈروں سے بھی حرکت میں آنے کی اپیل کی ہے۔
